Home Home Suggestions Guidelines for Effective Business Plan - Urdu

ایک موثئر کاروباری منصوبہ کیسے ترتیب دیاجاتا ہے؟

بہتر کاروباری منصوبہ بندی کے لئے مندرجہ ذیل نکات کو مدِنظر  رکھنا ضروری ہے

۱– کاروباری منصوبہ کیا ہے

ا-یہ آپکے کاروبار کی جھلک پیش کرتا ہے جو مقناطیس کی طرح کام کرتے ہوئے خریدار ، انویسٹر اور درکار پارٹنر کو کاروبار کی طرف مائل کرتا  ہے

ب-    یہ ایک قائم رہنے والی دستاویز  ہے جس پر آپ کو بیرونی یا اندرونی کاروباری عوامل کے تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ نظر ثانی کرنی ہو گی۔

۲۔    ایک درخواست گزار کو کاروباری منصوبہ کی ضرورت کیوں ہے؟

ا۔ کاروباری منصوبہ کے نمونہ کے پہلے صفحے کو پڑھنے سے کسی بھی دیے گئے کاروبار کی اہمیت واضع ہوتی ہے۔

ب۔ کاروبار کو چلانے کے لیے آپ کے خیا لات کو بہتر شکل دینے میں پہلا قدم ہوتا ہے۔

ج۔ آپ کا کاروبار کیسے کیا جا سکتا ہے اس کے متعلق راہنمائی کا کام کرتا ہے۔

د۔ اچھے اور برے حالات میں آپ کے وسائل کے بہتر استعمال میں مدد گار ہوتا ہے۔

۳۔ ایک کاروباری منصوبہ کو کیسے بنایا جاتا ہے؟

۱۔ اپنے کاروبار کو مارکیٹ ریسرچ، مصنوعات / خدمات اور متوقع خریدار کو سامنے رکھتے ہوئے سمجھنا۔

ب۔ کمپنی / کاروبار ی مشن ، ویژن  کے ذریعے اپنی کاروباری شناخت قائم کرنا

ج۔  اپنے خیالات کو ____ کریں  اور اپنا کاروبای منصوبہ تحریر کرنا شروع کریں، تفصیل کے لیے کاروباری منصوبے کے خاکے کی فہرست ملاحظہ کریں

۴-اچھے کاروباری منصوبے کے اہم خدوخال

 کسی بھی سیکشن کو تحریر کرنے سے پہلے اور بعد میں درج ذیل کا خیال رکھیں

 ا- منصوبے اور مصنوعات کی تفصیل –کاروباری خاکے کے سیکشن ۱۱ کو رجوع کریں

ب-مارکیٹنگ کا منصوبہ :مصنوعات خریدار کے کوائف ، ڈسٹریبیوشن کے ذرائع اور مجوزہ جگہ، قیمت کا تعین، تشہیر و ترقی ، کاروباری منصوبہ بندی کے خاکے کے سیکشن۳ کو رجوع کریں

ج- عملی منصوبہ: پیداوار، محلِ وقوع، انونٹری، کریڈٹ، قابلِ ادا رقم ، تفصیل کے لئے کاروباری منصوبہ بندی کےخاکے کے سیکشن ۴ کو رجوع کریں

د-انطظام و انصرام: تقابلی طور پر بہتر ہونا، قانونی شکل و صورت، تفصیل کے لئے کاروباری منصوبہ بندی کے خاکے کے سیکشن۵ کو رجوع کریں

ر – ابتدائی  اخراجات و سرمایہ بندی: پری اپریشن لاگت کا تخمینہ ، امکانات اور غیر متوقع صورتِ حال ، تفصیل کے لئے  سیکشن ۶ کو رجوع کریں

س- مالیاتی منصوبہ : انکم سٹیٹمنٹ کے لئے پیشہورانہ خدمات حاصل کرنے کی تجویز  دینا ، بیلنس شیٹ اور کیش فلو، سمیڈا کی ویب سائٹ پر موجود فنانشل کیلکولیٹر سے مدد لی جاسکتی ہے، تفصیل کے لیے سیکشن ۷ کو رجوع کریں

ش – ضمنیات : کاروباری منصوبہ کے ساتھ کارآمد تحریری مواد کو لف کرنے کا مشورہ دینا

ص- منصوبے کو نکھارنا:منصوبہ تیار کرنے کے متعلق مشورہ دینا جو کہ خاص طور پر درخواست دہندہ کے کاروبار چے مماثلت رکھتا ہو

۵- کاروباری منصوبہ کون بنائے گا؟

ا-آجر ، پیشہ ورانہ مدد حاصل کر سکتا ہے تہم یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ وہ یہ منصوبہ خود بنائے

ب- نجی شعبہ کے ماہرین ، گورنمنٹ اداروں سے مشاورت حاصل کی جا سکتی ہے-

۶- سمیڈا کیسے مدد کر سکتا ہے؟

ا- کاروباری منصوبہ کی جزئیات سے متعلق آگاہی اور راہنمائی فراہم کرنا

ب- سرکاری اداروں اور نجی شعبہ کے ماہرین/اداروں  کی جانب راہنمائی ، ثانوی امدادی مواد تک سمیڈا کی ویب سائٹ کے ذریعے سے رسائی

Follow Us